پنجاب اسمبلی: 2 سالوں میں47 قانون منظور کرنے کا ریکارڈ

میاں اسلم  پير 7 ستمبر 2020
پہلے پارلیمانی سال میں 31 بل ایوان میں متعارف کروائے گئے ، 16بل پاس ہوئے

پہلے پارلیمانی سال میں 31 بل ایوان میں متعارف کروائے گئے ، 16بل پاس ہوئے

 لاہور:  پنجاب اسمبلی نے دو سالوں میں 47قوانین منظور کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔

تیز  قانون سازی ، قراردادوں اور توجہ دلا ؤ نوٹسز کے ذ ریعے پارلیمان سے اپنا لوہا منوایا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کی دو سالہ کارکردگی کے اعدادوشمار کے مطابق پہلے پارلیمانی سال میں بارہ سیشن منعقد کئے گئے،ان میں 31 بل ایوان میں متعارف کروائے گئے اور 16بل پاس ہوئے ، دوسرے پارلیمانی سال میں 11سیشن منعقد ہوئے جن میں 27نئے قوانین متعارف کروائے گئے جبکہ 31قوانین پاس ہوئے، تیسرے پارلیمانی سال میں اب تک پہلا سیشن جاری ہے جس میں 6سٹنگز میں 4دن اجلاس منعقد ہوا ہے ۔

پہلے پارلیمانی سال میں 71تحریک استحقا ق پر نوٹس ہوئے جن میں سے 13ایوان میں پیش کیگئیں اور ان میں سے گیارہ کو استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا گیا ۔ دوسر ے سال 19قراردادیں ایوان میں پیش کی گئیں جو تمام استحقاق کمیٹی کے سپرد کی گئیں۔ پارلیمانی دو سالوں میں 460تحریک التوائے کار ایوان میں پیش کی گئیں جن پر بات چیت ہوئی۔ 435 قراردادیں ایوان میں پیش کی گئیں جن میں سے 61قراردادیں پاس ہوئی جبکہ باقی کو مسترد کردیا گیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔