- فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے شخص کی جان بچالی
- گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی میدان میں قتل
- کورونا کے نو مریض انتقال کرگئے،مثبت کیسزکی تعداد872 ہوگئی
- ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا
- کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پرمسلمان لڑکیوں کا اسکول بند
- الیکشن کمیشن؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا مفت بجلی پروگرام 17 جولائی تک معطل
- برطانیہ میں 44 وزرا اورمشیر مستعفی،وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ
- وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائنز بس سروس کا افتتاح کردیا
- کراچی میں ڈاکو راج، ایک گھنٹے میں 6 وارداتیں، شہری قتل، 5 زخمی
- دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی
- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
- اسٹیٹ بینک کی IFRS9 کے نفاذ کیلیے حتمی ہدایات جاری
- منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری
- زمینی ممالیوں کی نصف اقسام کے جسموں میں پلاسٹک کا انکشاف
- برآمدی شعبوں کا سپر ٹیکس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ
- تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت کا فیصلہ
یورپی یونین؛ بیلا روس کے 31 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں
حکومت مخالف مظاہرے کی قیادت کرنیوالی خاتون رہنما اغوا۔ فوٹو:فائل
برسلز: یورپی یونین نے بیلاروس کے 31 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں لگا دی ہیں جب کہ پابندیاں ملک میں دھاندلی زدہ انتخابات کے باعث لگائی گئی ہیں جن میں صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کامیابی حاصل کی تھی۔
یورپی یونین کے مطابق جن اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں انھوں نے بیلاروس میں دھاندلی زدہ انتخابات کروانے میں کردار ادا کیا ہے۔ 31اعلیٰ عہدیداروں میں ملک کے وزیر داخلہ بھی شامل ہیں جن پر معاشی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں میں بھی ملوث ہیں۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے بیلاروس کے اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیوں کی منظوری دیدی ہے۔
بیلاروس میں اپوزیشن کے مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو استعفیٰ دیں اور انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں۔ صدر لوکا شینکو 26 سال سے بیلاروس کے صدر چلے آرہے ہیں۔ مظاہرین ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں حکومت مخالف مظاہرے کی قیادت کرنیوالی خاتون رہنما ماریا کولسنیکووا کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔