نیا انکم ٹیکس فارم؛ زرعی آمدنی اور سیونگ اسکیموں کا منافع بھی ظاہر کرنا ہوگا

بزنس رپورٹر  منگل 8 ستمبر 2020
تنخواہ دار کو دیگر ذرائع سے حاصل کردہ آمدنی، بہبود سیونگ سمیت دیگر اسکیموں سے منافع کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی (فوٹو : فائل)

تنخواہ دار کو دیگر ذرائع سے حاصل کردہ آمدنی، بہبود سیونگ سمیت دیگر اسکیموں سے منافع کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ائیر 2020ء کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا مسودہ تیار کرلیا، ایف بی آر ممبران بدھ کو اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

ایکسپریس کے مطابق ٹیکس دہندگان، تنخواہ دار ملازمین کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2020ء کا مسودہ جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہ دار ملازمین کو ٹیکس ایئر 2020ء کے انکم ٹیکس گوشوارے میں تنخواہ کی تفصیلات دینا ہوں گی۔

مسودے کے مطابق تنخواہ دار افراد کو دیگر ذرائع سے حاصل کردہ آمدنی ، بہبود سیونگ سمیت دیگر اسکیموں سے منافع کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ انہیں اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کرنی ہوں گی۔

ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ زرعی آمدن کی تفصیلات بھی فراہم کرنی ہوگی جبکہ کمپنیوں اوراثاثہ جات کی بھی ٹیکس گوشواروں میں تمام تر تفصیلات دینا ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔