لنکا پریمیئر لیگ: بطور مینٹور وسیم اکرم اور شعیب اختر کے نام سامنے آگئے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 9 ستمبر 2020
برائن لارا اور ویوین رچرڈز بھی مختلف ٹیموں سے منسلک ہوں گے۔ فوٹو : فائل

برائن لارا اور ویوین رچرڈز بھی مختلف ٹیموں سے منسلک ہوں گے۔ فوٹو : فائل

کولمبو:  لنکا پریمیئر لیگ سے پاکستان کے بڑے اسٹارز بھی منسلک ہوں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ میں مینٹور کیلیے سابق اسپیڈ مرچنٹس وسیم اکرم اور شعیب اختر کے نام بھی سامنے آگئے، برائن لارا اور ویوین رچرڈز بھی مختلف ٹیموں سے منسلک ہوں گے۔

ایونٹ منیجنگ گروپ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ مناف پیٹیل اورپراوین کمار سمیت کچھ بھارتی کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔