نیب حملہ کیس؛ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت منظور        

ویب ڈیسک  بدھ 9 ستمبر 2020
سی سی پی او کو لگانے کا مقصد سے انتقامی کارروائی ہے، رانا ثنا اللہ

سی سی پی او کو لگانے کا مقصد سے انتقامی کارروائی ہے، رانا ثنا اللہ

لاہور: مریم نواز کی نیب پیشی پرہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے راناثنااللہ کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں رانا ثناء اللہ نے عبوری درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، سیف سٹیز کیمرے کی فوٹیج منگوائی جائے اور عدالت عبوری ضمانت کیس میں درخواست منظور کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب دفتر میں ہنگامہ آرائی، مریم نوازاورلیگی قیادت کے خلاف مقدمات درج

عدالت نے کہا کہ جب معاملہ ہمارے پاس آیا تو دیکھیں گے، عدالت نے راناثنااللہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت 16 ستمبر تک منظورکرلی ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا اس حکومت کا کوئی ایجنڈا نہیں، حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے، حکومت اپوزیشن کو دہشت گردی کے مقدمات میں الجھانا چاہتی ہے، آج مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انسداد دہشتگردی عدالت نے کیپٹن صفدرکی عبوری ضمانت منظور کرلی

راناثنا اللہ نے سی سی پی او لاہور کی تعیناتی کے معاملے پر کہا سی سی پی او لاہور کو ایک سازش کے تحت لگایا گیا ہے، پورے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے، حکومت پولیس گردی میں مصروف ہے، سی سی پی او کو لگانے کا مقصد انتقامی کارروائی ہے، دہشت گردی کی دفعہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔