پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس طیارہ مار گرایا

ویب ڈیسک  بدھ 9 ستمبر 2020
بھارتی ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں 500 میٹر اندر آگیا تھا، آئی ایس پی آر

بھارتی ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں 500 میٹر اندر آگیا تھا، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کا جاسوس طیارہ لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں گرایا گیا، پاک فوج نے بھارتی ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں 500 میٹر اندر آنے کے بعد مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اس سے قبل صرف رواں سال 10 بھارتی جاسوس طیارے گرائے گئے ہیں جب کہ یہ ڈرون طیارہ گیارواں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔