9 سالہ بیٹے نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے معذور ماں کو بچایا

ویب ڈیسک  بدھ 9 ستمبر 2020
سوشل میڈیا پر 9 سالہ معتصم کے چرچے ہونے لگے، فوٹو : فائل

سوشل میڈیا پر 9 سالہ معتصم کے چرچے ہونے لگے، فوٹو : فائل

مسقط: عمان میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس پر 9 سالہ بچے نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی معذور ماں اور تین بہنوں کو بحفاظت گھر سے نکال لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان کے علاقے باہلا ٹاؤن میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور خوفناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے وقت گھر میں ماں اور بچے موجود تھے، سب سے بڑے 11 سالہ بچے معتصم الشقسی نے حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنی ماں اور پھر تین چھوٹے بہنوں کو آگ سے بحفاظت نکال لیا۔

عمان میں معتصم کے بہادرانہ عمل پر ان کی تعریف و توصیف کی جارہی ہے اور ریڈیو پر معتصم کا انٹرویو بھی نشر کیا گیا جب کہ صارفین نے نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت سے انعام دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔