سعودی عرب میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث 2 ملزمان کو پھانسی کی سزا

ویب ڈیسک  بدھ 9 ستمبر 2020
اسی مقدمے میں چند روز قبل 7 ملزمان کو پھانسی اور 25 سال قید سزا سنائی گئی تھی، فوٹو : فائل

اسی مقدمے میں چند روز قبل 7 ملزمان کو پھانسی اور 25 سال قید سزا سنائی گئی تھی، فوٹو : فائل

ریاض: سعودی عرب میں 2014 کو شیعوں کے مقدس مقام پر ہونے والے اجتماع پر حملہ کرنے والے ملزمان میں سے مزید دو کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مقامی عدالت میں 2014 کو الاحسا کے شیعی مقدس مقام پر ہونے والے ایک اجتماع میں عاشورے کے روز کیے گئے حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں مزید دو ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس سے قبل 2 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں بھی 7 ملزمان کو اسی مقدمے میں پھانسی اور 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا پانے والے تمام افراد کا تعلق داعش سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2014 کو عاشورہ کی منابست سے ایک اجتماع میں نقاب پوش مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 8 سے زائد افراد کو ہلاک اور 9 کو زخمی کردیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور دو پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔