ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی؛ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید

ویب ڈیسک  بدھ 9 ستمبر 2020
 پاک فوج کے شہید ہونے والے 39 سالہ حوالدار لیاقت ضلع چکوال کے رہائشی تھے، آئی ایس پی آر ۔ (فوٹو : فائل)

پاک فوج کے شہید ہونے والے 39 سالہ حوالدار لیاقت ضلع چکوال کے رہائشی تھے، آئی ایس پی آر ۔ (فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیڈوری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس طیارہ مار گرایا

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 39 سالہ حوالدار لیاقت شہید ہوگیا جو ضلع چکوال کا رہائشی تھا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا گیا جس میں دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک پاک فوج کے کئی جوان اور عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔