کسٹم انٹیلیجنس نے 2 کروڑ سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ مصنوعات کی منتقلی ناکام بنادی

احتشام مفتی  بدھ 9 ستمبر 2020
کسٹمز انٹیلیجنس حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مقدمہ درج کرکے مزدا ٹرک کے ڈرائیور گرفتارکرلیا - فوٹو: ایکسپریس

کسٹمز انٹیلیجنس حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مقدمہ درج کرکے مزدا ٹرک کے ڈرائیور گرفتارکرلیا - فوٹو: ایکسپریس

کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد کی انسداد اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں 2 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ مصنوعات کی کراچی منتقلی کو ناکام بنادیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ اسمگل شدہ مصنوعات ایک مزدا ٹرک کے ذریعے فیصل آباد سے کراچی منتقل کیے جا رہے تھے جن میں برانڈڈ قیمتی موبائل فونز، ریڈی میڈ گارمینٹس شامل تھے۔ کسٹمز کےاسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر مشترکہ طور پر ضلع شہید بے نظیرمیں قاضی احمد کے قریب کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ مزدا ٹرک کو روک کر اسکی تلاشی لی۔

ٹرک سے 550 قیمتی برانڈڈ موبائل فونز، 2320ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد ہوئے جسکی متعلقہ قانونی دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔ کسٹمز انٹیلیجنس حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مقدمہ درج کرکے مزدا ٹرک کے ڈرائیور گرفتارکرلیا ہے جبکہ اسمگلنگ کے اس منظم گروہ کے بارے میں تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کردیاگیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔