- 11 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ہئیر ڈریسر گرفتار
- برطانیہ میں اومیکرون ویریئنٹ کی نئی ذیلی قسم سامنے آگئی
- سندھ ہائیکورٹ کے بجلی کے نظام میں خرابی سے عدالتی امور ٹھپ، جنریٹر سسٹم بھی ناکارہ
- وزیراعظم شہباز شریف نے 31 سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی
- سپریم کورٹ کا حکومتی شخصیات کی جانب سے تحقیقات میں مداخلت پرازخودنوٹس
- بلوچستان سے کالعدم تنظیم کی خاتون رکن ساتھی سمیت گرفتار
- وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعلقات بہتر بنانے پر زور
- آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور افسران کو اعزازات سے نواز دیا، آئی ایس پی آر
- ریفری کو تھپڑ مارنے والے بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی عائد
- حکومت کے آگے سمندر اور پیچھے عوام کو لے کر میں کھڑا ہوں، عمران خان
- چین میں زمین بوس ہونے والے طیارے کو جان بوجھ کر گرایا گیا تھا، انکوائری رپورٹ
- لاہور قلندرز نے دس نوجوانوں کا انتخاب کرلیا، ناموں کا اعلان کپتان شاہین آفریدی کریں گے
- خبردار! یہ 7 ایپلی کیشنز آپ کا فیس بک پاسورڈ چرا سکتی ہیں
- پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، امریکا
- دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا
- پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان 30 مئی تک عارضی جنگ بندی پر اتفاق
- دعا زہرہ کے نکاح خوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
- کھانا کھلنے میں تاخیر پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا
- جامعہ کراچی میں غیر ملکی وفود کیلئے سیکیورٹی بڑا خطرہ قرار، بین الاقوامی کانفرنس منسوخ
- خیبرپختون خوا میں کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کیلئے فوڈ کارڈ کا اجراء
اب کسان کارڈ، فوری قرض ملے گا، ضمانت درکار نہیں ہوگی، ایکسپریس فورم

مائیکرو فنانس غربت کے خاتمے کیلیے ہتھیار ہے، محمد مرتضیٰ، 90 فیصدکسانوں کو مالی مدد کی ضرورت ہے، عائشہ گلزار ۔ فوٹو : ایکسپریس
لاہور: حکومت، کسانوں کی زندگی میں انقلاب لانے کیلیے جلد ’کسان کارڈ‘ لا رہی ہے جسے پنجاب لینڈ ریکارڈ سے لنک کیا جائے گا، اس پر فوری قرض ملے گا اور ضمانت کی ضرورت نہیں ہو گی۔
صوبائی وزیر زراعت پنجاب نعمان لنگڑیال نے کہا ’کسان کارڈ‘ ڈیجیٹل پاس بک ہوگا، اس کی حد ہوگی، جس کے مطابق وہ قرض لے سکے گا۔ ’ای کریڈٹ سکیم‘ سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہورہا ہے، اس کے تحت 2 ارب روپیہ اخوت مائیکرو فنانس کو دیا ، گزشتہ 2 برسوں میں 5 ایکڑ سے کم رقبہ رکھنے والے کسانوں میں 34 ارب کے قرضے دیے 5 ایکٹر سے کم زمین رکھنے والوں کا سودحکومت برداشت کرتی ہے،ا س وقت 3 سے 4 نجی مائیکرو فنانس ادارے حکومت کے ساتھ لنک ہیں، یہ ہماراہتھیار ہے،رورل ڈویلپمنٹ پروگرام کے سر براہ محمد مرتضیٰ نے کہا مائیکرو فنانس غربت کے خاتمے کیلئے ہتھیار ہے۔ جہاں رویتی بنکوں کی پہنچ نہیں یا جن غریبوں کو قرض نہیں ملتا، مائیکروفنانس ادارے ان کی مدد کرتے ہیں.
ماہر زراعت عائشہ گلزار نے کہا ملک میں بڑی تعداد کا تعلق شعبہ زراعت سے ہے، 90 فیصدکسانوں کے پاس 8 ایکڑ یا کم زمین ہے،انھیں مالی مدد دینے کی ضرورت ہے،جی ڈی پی کا 45 فیصد زراعت و منسلک شعبوں سے ملتا ہے، اس وقت 5 ہزار سے کم ایکسٹینشن ورکرز کام کر رہے ہیں جو انتہائی کم ہے۔ زراعت میں پنجاب میں 10 برسوں میں جدت آئی ، اس کی وجہ عالمی اداروں اور پنجاب حکومت کی توجہ ہے، کچن گارڈننگ اور اچھے بیج تک رسائی سے بہتری آئی، ٹنل فارمنگ کو فروغ ملا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔