- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
شامی یوٹیوبر نے بچے کی جنس کے اعلان پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کردیئے
دبئی: مشہور یوٹیوبر میاں بیوی نے اپنے دوسرے بچے کی جنس کا انکشاف دبئی کی سب سے بلند عمارت پر ظاہر کیا جس پر پاکستانی روپے میں دوکروڑ تیس لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں۔
انس اور اصالہ مرویٰ کینیڈیئن نژاد شامی یوٹیوبر ہیں جو اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔ دونوں کی پہلی اولاد ان کی بیٹی ہے لیکن اصلہ نے حاملہ ہونے کے بعد دوسرے بچے کی جنس کو چھپائے رکھا اور اس کا اعلان دس سیکنڈ کے ڈسپلے میں دبئی کی بلند ترین عمارت پر کیا گیا ہے جس کے لئے خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔
اس وقت اصالہ یوٹیوب پر مشہور ہیں اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ یوٹیوب پر وی لاگز اور پرینکس کے لیے مشہور ہیں ۔ دوسری جانب یوٹیوب پر ان کے 73 لاکھ سبسکرائبر ہیں اور انسٹا گرام پر بھی مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اسی بنا پر یہ جوڑا بے تحاشہ رقم کمارہا ہے۔
اسی لیے انہوں نے 828 میٹر بلند برج خلیفہ کے عقبی حصے پر اپنے بچے کی جنس کا اعلان کیا جس میں پہلے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوا اور اس کے صفر ہونے پر انگریزی میں لکھا نظر آیا کہ ’ یہ ایک لڑکا ہے۔‘ اس کی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ہے جسے لاکھوں افراد نے دیکھا ہے۔
برج خلیفہ پر کوئی تشہیری مواد دکھانے کے لیے خطیر رقم دینی پڑتی ہے اور جوڑے نے95 ہزار ڈالرکی رقم ادا کی ہے ، یعنی صرف دس سیکنڈ کے ڈسپلے کے لئے دو کروڑ تیس لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اس پر کئی صارفین نے جوڑے کو مبارکباد دی ہے۔
تاہم اس پر یوٹیوب کے بعض صارفین نے شدید تنقیدکی ہے۔ بعض افراد نے سے امیروں کے چونچلےقرار دیا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا شام میں لوگ شدید تکلیف میں ہیں اور ان کی مدد کرنے کی بجائے فضول کاموں پر خرچ کی جارہی ہے۔
ایک اور صارف نے کہا ہے کہ شامی لوگ بھوکے مررہے ہیں۔ انہیں طبی مدد، دودھ، اور غذا کی ضرورت ہے اور جبکہ ایک شامی نے اپنے بچے کی جنس ظاہر کرنے پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔