جونٹی رہوڈز سوئیڈن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 11 ستمبر 2020
سوئیڈش کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ہوا اور ڈیل بھی ہوچکی ہے، سابق جنوبی افریقی کرکٹر۔ فوٹو : فائل

سوئیڈش کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ہوا اور ڈیل بھی ہوچکی ہے، سابق جنوبی افریقی کرکٹر۔ فوٹو : فائل

 دبئی: سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز سوئیڈن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز سوئیڈن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور ان کی فیملی مستقل طور پر یورپی ملک منتقل ہوجائے گی، رہوڈز اس وقت کنگز الیون پنجاب کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے یواے ای میں موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرا سوئیڈش کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ہوا اور ڈیل بھی ہوچکی ہے، میں اپنی فیملی کے ساتھ وہاں منتقل ہورہا ہوں، میری ذمہ داری عارضی نوعیت کی نہیں بلکہ طویل المدت ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔