مرید عباس قتل کیس، عادل کی ضمانت خارج، گرفتاری کے حکم پر ملزم فرار

کورٹ رپورٹر  جمعـء 11 ستمبر 2020
ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے وقت اہم شواہد کو نظر انداز کیا، سپریم کورٹ، ملزم عدالت سے باآسانی فرارہوا ۔  فوٹو : فائل

ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے وقت اہم شواہد کو نظر انداز کیا، سپریم کورٹ، ملزم عدالت سے باآسانی فرارہوا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سپریم کورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی خارج کرتے ہوئے گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیا لیکن ملزم باآسانی عدالت سے فرار ہوگیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں اینکر مرید عباس قتل کیس سے متعلق ملزم عادل زمان کی ضمانت کے خلاف سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی  خارج کردی ،عدالت نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ نے عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا ہائی کورٹ کا حکم نامہ معطل کردیا،عدالت نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے وقت اہم شواہد کو نظر انداز کیا، ملزم کیخلاف چار گواہ اور ثبوت سے ثابت ہوتا ہے ملزم مرید عباس کے قتل کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھا۔

عدالت نے ملزم عادل زمان کی رہائی سے متعلق ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا، سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کر کے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔