محمد یوسف کا سابق کوچ باب وولمر کی طرح کام کرنے کے عزم کا اظہار

محمد یوسف انجم  جمعـء 11 ستمبر 2020
کوشش ہے باب وولمر کی طرح پاکستان کی بیٹنگ میں بہتری لاؤں، بیٹنگ کوچ پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر۔ فوٹو : فائل

کوشش ہے باب وولمر کی طرح پاکستان کی بیٹنگ میں بہتری لاؤں، بیٹنگ کوچ پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے والے محمد یوسف نے سابق کوچ باب وولمر کی طرح کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ باب وولمر نے جس طرح پاکستانی بیٹنگ کودرست کرنے کے لیے محنت کی، میری بھی کوشش ہوگی کہ ان کے طریقوں کو اپنا کر بلے بازوں کی تکنیکس میں بہتری لاؤں، سیکھنے کا عمل ساری عمر چلتا رہتا ہے، جو سیکھنا چھوڑ دیتاہے وہ پیچھے رہ جاتا ہے اور جو محنت جاری رکھتاہے، اللہ اس کو زیادہ عزت دیتا ہے۔ کامیاب ترین بلے باز نے کہا کہ اپنا تجربہ اور نالج نوجوان بلے بازوں کوسیکھا کر انہیں ایک کامیاب بلے باز بنانا ہدف ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔