پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 11 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا

ذوالفقار بیگ  جمعـء 11 ستمبر 2020
ملازمین کی برطرفی کی وجہ اسلام ہائی کورٹ کے احکامات کو قرار دیا گیا

ملازمین کی برطرفی کی وجہ اسلام ہائی کورٹ کے احکامات کو قرار دیا گیا

 اسلام آباد: ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ اینڈ کوارڈینیشن کی طرف سے گریڈ 19 سے 3 تک کے 11 ملازمین کی برطرفی کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق  تمام 11ملازمین اب سپورٹس بورڈ میں خدمات سرانجام نہیں دے سکتے، برطرف کیے گئے ملازمین میں گریڈ 19کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وجے کمار، گریڈ 17کے پبلی کیشن آفیشر اظہر نثار شیخ، گریڈ 17کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویمن سیل شازیہ اعجاز،گریڈ 16کے آفس سپریڈنٹنٹ شیخ کاشف تبسم،گریڈ 16کے آفس سپریڈنٹنٹ غلام تقی خان بوسن شامل ہیں۔

برطرف کیے گئے دیگر ملازمین میں گریڈ 14کے سٹینو ٹائپسٹ عامر جاوید خان،گریڈ 9کے سائونڈ سسٹم آپریٹر خالد محمود،بی پی ایس 6کے لیڈینگ فائر مین آصف مطلوب،بی پی ایس 3کے 3لیب اٹینڈنٹ محمد ابرار،عاطف ضیائ،شہناز اختر شامل ہیں۔اس حوالے سے جب پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان اعظم ڈار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا نمبر بند تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔