لڑکی نے نوکری کا جھانسہ دے کرسہیلی کوزیادتی کا نشانہ بنوادیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 ستمبر 2020
تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔(فوتو، فائل)

تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔(فوتو، فائل)

 اسلام آباد: لڑکی نے اپنی سہیلی کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں ہونے والے واقعے میں متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ اس کی حنانامی سہیلی  نے نوکری دلوانے کاجھانسہ دیکر اسے درندوں کے حوالے کردیا۔ حنامجھے نوکری کے لئے کراچی کمپنی میں ناصر عباس خان نامی شخص کے پاس لیکر گئی۔

مدعیہ کا کہنا ہے کہ ناصر عباس خان نامی شخص نے میرے ساتھ زبردستی کی اور زیادتی کانشانہ بنایا۔ میرا میڈیکل چیک اپ کروا کر ملزمان ناصر عباس وغیر ہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے بیان لے کرمزیدتفتیش شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔