بلوچستان سے سینیٹ کی نشست پر بی اے پی کے خالد بزنجو کامیاب

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 ستمبر 2020
سینیٹر حاصل بزنجو کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر انتخاب ہوا(تصویر، فائل)

سینیٹر حاصل بزنجو کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر انتخاب ہوا(تصویر، فائل)

کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں بی اے پی کے امیدوار خالد بزنجو کام یاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر آج ہفتے کو ضمنی انتخاب منعقد ہوا جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو، جمیعت علمائے اسلام کے غوث اللہ اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر منیر بلوچ امیدوار تھے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے بی اے پی کی حمایت کے اعلان کے بعد بی اے پی اور جے یوآئی کے مابین مقابلہ ہوا۔

صوبائی اسمبلی کے مجموعی طور پر 64 میں سے 61 ووٹ  ڈالے گئے۔ رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری، نو رمحمد اتمان خیل اور مولوی نوراللہ نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔ کاسٹٰ کیے گئے ووٹوں میں سے 38 ووٹ حاصل کرکے بی اے پی کے امیدوار خالد بزنجو کام یاب قرار پائے جب کہ مقابل امیدوار غوث اللہ نے 21 ووٹ حاصل کیے اور دو ووٹ مسترد ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔