مقبوضہ کشمیر ؛ بارودی سرنگ دھماکے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 ستمبر 2020
زخمی ہونے والے میجر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، فوٹو : فائل

زخمی ہونے والے میجر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، فوٹو : فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں گشت کے دوران بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں میجر اور صوبیدار شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بارودی سرنگ دھماکا اس وقت ہوا جب انڈین آرمی کی گاڑی اس پر سے گزر رہی تھی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے میجر اور صوبیدار کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی ہونے والے میجر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، دھماکے کے بعد بھارتی فوج اور پیرا ملٹری فورس نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں  مسافر وین خطرنک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 26 سالہ خاتون، ان کا نوزائیدہ بچہ اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔