سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 12 ستمبر 2020
دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی (فوٹو : فائل)

دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی (فوٹو : فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1940 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 14 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 97 ہزار 737 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1131 روپے 68 پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔