آج ہلکی بارش کا امکان، تیز ہوائیں چل سکتی ہیں

اسٹاف رپورٹر  اتوار 13 ستمبر 2020
ہوا کا کم دباؤ گجرات کے قریب موجود ہے، مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ رہی ہیں۔ فوٹو:فائل

ہوا کا کم دباؤ گجرات کے قریب موجود ہے، مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ رہی ہیں۔ فوٹو:فائل

کراچی: شہر میں آج شام تا رات ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ آج معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤبھارتی گجرات اور ممبئی کے قریب موجود ہے جس کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ تک پہنچ رہی ہیں،اس سسٹم کے زیر اثر شہر میں آج شام تارات ہلکی بارش ہوسکتی ہے چند علاقوں میں پھوار اور بونداباندی ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع تھرپارکر،مٹھی،عمر کوٹ اور میر پورخاص میںگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،انھوںنے کہاکہ ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں19 سے20 ستمبر کے درمیان بننے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 جبکہ کم سے کم 27 ڈگری ریکارڈہوا،صبح کے وقت نمی کا تناسب81 اور شام کو 70 فیصد ریکارڈ ہوا، سمندرکی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی،آج اتوار کو مطلع ابرآلود رہنے اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔