ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد5 ہزار 673 رہ گئی

ویب ڈیسک  اتوار 13 ستمبر 2020
ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6379 ہو گئی، این سی او سی فوٹوانٹرنیٹ

ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6379 ہو گئی، این سی او سی فوٹوانٹرنیٹ

اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 5 ہزار 673 رہ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 526  نئے کیسزاورمزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 1 ہزار 481 اوراموات کی مجموعی تعداد 6379 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک 2لاکھ 89 ہزار 429 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 31 ہزار 411 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ اب تک 29 لاکھ 39 ہزار 790 ٹیسٹ ہو چکے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 880 ، پنجاب میں97 ہزار 679 ، خیبرپختونخوا 3636 ہزار 942 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 901، بلوچستان میں 13 ہزار 483 ، آزاد کشمیر2400 اورگلگت میں 3196 تعداد ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔