پشاور میں خواجہ سرا گل پانڑا کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  پير 14 ستمبر 2020
شکیل عرف گل پانڑا کو 9 ستمبر کو تقریب سے واپسی پر قتل کیا گیا ( فوٹو: فائل)

شکیل عرف گل پانڑا کو 9 ستمبر کو تقریب سے واپسی پر قتل کیا گیا ( فوٹو: فائل)

 پشاور: خواجہ سرا گل پانڑا کے قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا اور اس کی نشاندہی پر مزید افراد کو شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےخواجہ سراء شکیل عرف گل پانڑا کے قتل واردات میں ملوث مرکزی ملزم رفیع اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم کی نشان دہی پر مزید افراد کی گرفتاری کے لیے ٹٰیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔  سی سی پی او محمد علی گنڈا پور ایس پی کینٹ کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی  تفتیشی ٹیم تشکیل دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو تہکال  کے علاقے میں گل پانڑا کے قتل کی واقعہ پیش آیا۔ تقریب سے واپسی پر نقاب پوش افراد نے گل پانڑا پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کا ساتھ  ایک خواجہ سرا طارق عرف چاہت بھی شدید زخمی ہوا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پشاور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک اور خواجہ سرا قتل

خواجہ سراؤں کی شکایات کے ازالے کے لیے فوکل پرسن مقرر 

پشاور پولیس کے مطابق کسی بھی خواجہ سراء کے خلاف جرم سرزد ہونے کی صورت میں فوری ایف آئی آر رجسٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خواجہ سراؤں کی شکایات کے لیے ایس پی سٹی اور اے ایس پی گلبہار کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ کسی بھی خواجہ سراء کی مدعیت میں درج ہونے والے کیس کی جامع تفتیش کو یقینی بنایا جائے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔