زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کیلیے قانون لانے کا فیصلہ

رضوان غلزئی  پير 14 ستمبر 2020
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قانون کے ابتدائی مسودے پر کام شروع کردیا گیا ہے، ذرائع(فوٹو، انٹرنیٹ)

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قانون کے ابتدائی مسودے پر کام شروع کردیا گیا ہے، ذرائع(فوٹو، انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: حکومت نے زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد قانونی ٹیم نے بل کے مسودے پر کام شروع کردیاگیا ہے۔ بل میں جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا تجویز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔