سیلفی لینے کے دوران ماں کی گود سے گر کر شیر خوار بچہ سمندر میں ڈوب گیا

ویب ڈیسک  پير 14 ستمبر 2020
سیلفی لینے کے دوران ماں اور تین بچے لہر کے ساتھ بہہ گئے تھے، فوٹو : فائل

سیلفی لینے کے دوران ماں اور تین بچے لہر کے ساتھ بہہ گئے تھے، فوٹو : فائل

کیرالہ: بھارت میں ٹھاٹھیں مارتے سمندر کے ساتھ سیلفی لینے کے دوران ماں اور تین بچے بڑی لہر میں پھنس گئے، ماں اور دو بچوں کو نکال لیا گیا تاہم ڈھائی سالہ بچے کو بے رحم موجیں ساتھ لے گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست کیرالہ کے ساحلی شہر الاپوزا میں انیتا مولی نامی خاتون تین بچوں کے ہمراہ ساحل سمندر پر پہنچیں۔ ان کے عزیز گاڑی پارک کرنے گئے تھے کہ اس دوران خاتون نے بچوں کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش کی۔

سیلفی لینے دوران اچانک ایک بڑی لہر انیتا اور تینوں بچوں کو ہمراہ لے گئی ، گاڑی پارک کر کے واپس آنے والے عزیز نے سمندر سے ماں اور دو بچوں کو بحفاظت نکال لیا تاہم ڈھائی سالہ بچے کو ظالم لہریں بہا کر اپنے ساتھ لے گئیں۔

ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں کی مدد سے بچے کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم 24 گھنٹے گزرجانے کے باوجود بچے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے اور بچے کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔