انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں کمی

اسٹاف رپورٹر  پير 14 ستمبر 2020
پیر کو ہفتہ وار کاروبار کے پہلے دن بینکوں میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی (فوٹو : انٹرنیٹ)

پیر کو ہفتہ وار کاروبار کے پہلے دن بینکوں میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی (فوٹو : انٹرنیٹ)

 کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے باعث پیر کو ڈالر کی قدر 166 روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

پیر کو ہفتہ وار کاروبار کے پہلے دن بینکوں میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 20 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 17 پیسے پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی کے ساتھ 166 روپے 30 پیسے پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔