کرکٹ کے سُونے میدان تماشائیوں سے دوبارہ آباد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 14 ستمبر 2020
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز میں محدود تماشائیوں کو اجازت دی جائے گی

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز میں محدود تماشائیوں کو اجازت دی جائے گی

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نے کرکٹ کے میدانوں کو بھی سُونا کردیا تھا تاہم اب یہ میدان تماشائیوں سے دوبارہ آباد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 26 ستمبر سے شیڈول سیریز میں محدود تعداد میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برسبین کے ایلن بارڈر گراونژ میں میچز کےلیے تماشائیوں کو آن لائن ٹکٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گراونڈز کا رخ کرنے کے خواہشمند تماشائیوں کو کویڈ کے تمام ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی 26، 27 اور 30 ستمبر کو ہوں گے جب کہ ون ڈے میچز 03، 05 اور 07 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

واضح رہے کورونا صورت حال میں مارچ کے بعد یہ پہلی سیریز ہوگی جس میں تماشائی بھی میچز دیکھ سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔