شاہین آفریدی کی بولنگ فارم کہیں کھو گئی، 4میچز میں محض ایک شکار

اسپورٹس رپورٹر  منگل 15 ستمبر 2020
بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا، اسٹار بیٹسمین 4میچز میں 58رنز ہی بنا سکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا، اسٹار بیٹسمین 4میچز میں 58رنز ہی بنا سکے ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ فارم کہیں کھو گئی جب کہ وہ چار میچز میں محض ایک شکار کر پائے ہیں۔

ہیمپشائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر سرے اور سسکیس کیخلاف میچز میں کوئی وکٹ نہیں لے پائے تھے،مڈل سیکس سے مقابلے میں ایک وکٹ کے ساتھ کھاتہ کھولا، کینٹ کے مقابل وہ ایک بار پھر ناکام رہے۔ ناٹنگھم شائر کے عماد وسیم نے تین میچز میں 76 رنز دے کر چار شکار کیے ہیں، انھیں بیٹنگ کا موقع نہیں مل پایا۔

دوسری جانب بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا، اسٹار بیٹسمین 4میچز میں 58رنز ہی بنا سکے ہیں، ورکشائر کیخلاف انھوں نے42کی اننگز کھیلی، دوسرے میچ میں برمنگھم بیئرزکے مقابل 6رنز بنا سکے، تیسرے مقابلے میں ورکشائر کیخلاف کھاتہ بھی نہیں کھولا،گلوسٹر شائر کے مقابل اننگز 10سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔