بلاول کے میرپورخاص کے دورے میں شریک ورزا اور ارکان کورونا کا شکار

اسٹاف رپورٹر  منگل 15 ستمبر 2020
چار روز قبل کورونا مثبت آنے پر صوبائی وزیر شبیر بجارانی آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

چار روز قبل کورونا مثبت آنے پر صوبائی وزیر شبیر بجارانی آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: بلاول بھٹو زرداری کے میرپورخاص دورے میں شریک بعض وزرا اور ارکان اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بارش سے متاثرہ میرپور خاص ڈویژن کا دورہ کیا جب کہ دورے میں شریک بعض وزرا اور ارکان اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

چار روز قبل کورونا مثبت آنے پر صوبائی وزیر شبیر بجارانی آئسولیشن میں چلے گئے تھے، وزیر اعلی کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، ارکان سندھ اسمبلی گنہور اسران اور امداد پتافی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

نوید قمر نے کہا کہ کورونا مثبت آنے کے بعد انھوں نے خود کو علیحدہ کر لیا ہے، رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے کہا کہ میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ ساتھی رکن سندھ اسمبلی گنہور اسران بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔