جوفرا آرچر نے اہل خانہ کے لیے لاکھوں ڈالرز کو ٹھوکر ماردی

محمد یوسف انجم  منگل 15 ستمبر 2020
فاسٹ بولر اہل خانہ کے ساتھ  وقت گزارنے کے لیے بگ بیش لیگ کھیلنے سے انکار کردیا۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بگ بیش لیگ کھیلنے سے انکار کردیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے لاکھوں ڈالرز کمانے کو ٹھوکر مار دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر نے بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے ہوبارٹ کی طرف سے بھاری معاوضے کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ہوبارٹ کی طرف سے کھیلنے کی خوشی ہوتی لیکن اب مجھے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنا ہے، فروری سے اپنی فیملی سے نہیں مل سکا۔

جوفرا آرچر نے کہا کہ بائیو سیکیور ماحول میں ایک لمبے عرصے تک رہنا بہت چیلنجنگ ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ اب مزید اس ماحول میں رہنے کی مجھ میں  طاقت ہے، ڈالرز کمانے کے لیے اب بائیو ببل میں رہنے سے بہتر ہے کہ اپنی زندگی سے لطف اٹھاؤں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔