کراچی؛ شوہر نے دوست کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 15 ستمبر 2020
ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی نوزائیدہ بچی کو لے کر فرار ہوگیا۔(فوٹو، فائل)

ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی نوزائیدہ بچی کو لے کر فرار ہوگیا۔(فوٹو، فائل)

 کراچی: ماڑی پور گریگس مسلم کالونی میں واقع مکان میں مبینہ طور پر شوہرنے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بیوی کو میکے میں قتل کردیا اوراپنی شیرخواربچی کو لے کر  فرارہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پورتھانے کےعلاقے ماڑیپورگریکس مسلم کالونی میں واقع مکان سے خاتون لاش ملی ہے جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون کی شناخت 23 سالہ صبا زوجہ سکندرعمرانی کے نام سے کر لی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ اوماڑی پور غفار شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ  مقتولہ صبا کے والد بیشر احمد نے صبح تھانے آکراطلاع دی کے اس کے داماد سکندرعمرانی نے اپنے دوست صائم کے ساتھ مل کرا سکی بیٹی صبا کو دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کیا ہے اور اپنی 7 ماہ کی شیرخوار بچی کو لے کر  فرار ہو گیا ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولہ صبا کی 4 سال قبل ملزم سکندر سے پسند کی شادی ہوئی تھی اورمقتولہ اپنے شوہر سے ناراض ہوکر اپنے میکے آئی ہوئی تھی جبکہ متقولہ صبا بھی اس ہی علاقے میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کا آبائی تعلق اندرون سندھ سے ہے۔ پولیس نے دستیاب شواہد کی روشنی میں واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اورمقتولہ کے شوہر اور اکے دوست کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔