- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
جب زیادہ کرپشن ہوتی ہے تو زیادہ کیسز بنتے ہیں، چیئرمین نیب
اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جب زیادہ کرپشن ہوتی ہے تو زیادہ کیسز ہوتے ہیں اور یک طرفہ احتساب کے تاثر کی سختی سے نفی کرتا ہوں جانب داری صرف ان لوگوں کو نظر آتی ہے جن کی آنکھوں پر تعصب کی پٹی بندھی ہے۔
نیب ہیڈ کوارٹر میں مضاربہ اسکینڈل کے متاثرین میں رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کاکہنا تھا کہ نیب کی کامیابیوں کا سہرا صرف چیئرمین کے لیے نہیں بلکہ پورا عملہ تحسین کا حق دار ہے۔ یہی کوشش رہی ہے کہ کوئی بے بنیاد مقدمہ نہ بنے۔ یہ ممکن ہے کہ نادانستہ غلطی سے سو کے ایک سو پانچ ہوگئے ہوں لیکن کبھی کسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ نہیں بنایا گیا۔ ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے، اس لیے ہر کیس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ پہلے دن یہ فیصلہ ہوا تھا کہ نیب فَیس (چہرے) کو نہیں کیس کو دیکھے گا۔ میں اس تاثر کی سختی سے نفی کرتا ہوں کہ احتساب جانب دارانہ ہے۔ ایسا صرف ان کو نظر آتا ہے جن کی آنکھوں پر تعصب کی پٹی بندھی ہے۔
جب زیادہ کرپشن ہوگی تو زیادہ کیس رجسٹر ہوں گے
انہوں نے کہا کہ ماضی کے چیئرمین بھی محنت سے کام کرتے رہے۔ ہم اس کو آگے لے کر بڑھے۔ ہم نے 2017 کے بعد مزید محنت کی جس کی وجہ سے زیادہ کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ اس کی وجہ ہے کہ جب زیادہ کرپشن ہوگی تو زیادہ کیس رجسٹرڈ ہوں گے۔ اسی طرح جب زیادہ کیس رجسٹرڈ ہوں گے تو زیادہ ضمانتیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک تجزیہ کار نے کہا کہ چیئرمین نیب نے اپنی مدت میں توسیع کردی ہے۔ مجھے ایسی کوئی خواہش نہیں۔ تنقید کرنے والوں کو نیب کے قوانین بھی پڑھ لینے چاہیں اس میں ایسی کوئی گنجائش نہیں۔
پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی
چیئرمین نیب نے کہا مضاربہ کیس انتہائی مشکل ترین کیسز میں سے تھا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی تھی۔ اس میں ملوث مفتیوں کا رویہ فرعونیت کا تھا۔ ان سے قدرت نے انتقام لیا اور آج وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اس کیس میں 10 ارب روپے کا جرمانہ ہوا، عدالتی تاریخ میں اتنا بڑا جرمانہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔