اسلام آباد؛ کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد میڈیکل کالج اور ہاسٹل سیل

ویب ڈیسک  منگل 15 ستمبر 2020
کورنا کیسز کی تشیخص کے بعد میڈیکل کالج اور اس کا ہاسٹل سیل کردیے گئے۔(فوٹو، فائل)

کورنا کیسز کی تشیخص کے بعد میڈیکل کالج اور اس کا ہاسٹل سیل کردیے گئے۔(فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آنے بعد میڈیکل کالج اور اس کا ہاسٹل سیل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے رفا کالج اور ہاسٹل میں کورونا وائرس کے  16 کیسز سامنے آںے کے بعد کالج اور ہاسٹل کو سیل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی تصدیق کے بعد رفا میڈیکل کالج کو سیل کردیاگیاہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق رفا میڈیکل کالج اور ہاسٹل کو تا حکم ثانی سیل کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مارچ میں تمام ادارے بند کردیے گئے تو اور آج 15 ستمبر کو ملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔