- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
نوازشریف کو ہم نے نہیں عدالت اور حکومت نے بیرون ملک بھجوایا، مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے وزرا نے خود نوازشریف کو باہر بھجوانے کا فیصلہ کیا اور آج کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست مسترد ہونے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کی رپورٹس واضح ہیں ہم پاکستان کے عوام کے سامنے رکھتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے بھی لندن سے آئے اور جیل گئے، علاج کرانا ان کا قانونی حق ہے، نواز شریف کے علاج میں تاخیر کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے، وہ علاج کرانے کے بعد واپس آئیں گے اور عدالتوں کا سامنا کریں گے تاہم رپورٹس واضح ہیں کہ نواز شریف کی صحت اس وقت اس قابل نہیں کہ وہ پاکستان آئیں۔
سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست کا اصل نقطہ قانون کی حکمرانی کا ہے، ہم جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، پرویز مشرف کو بھی سزا ہوئی اور ہائی کورٹ نے ان کو بھی ریلیف دیا جب کہ عدالت نے فیصلہ کیا اور نوازشریف کو علاج پر جانے کی اجازت دی تھی۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں دکھ یہ ہے کہ جب نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی تو حکومت نے کوئی مخالفت نہیں کی بلکہ حکومت کی جانب سے کوئی اختلافی دلیل نہیں آئی اور نواز شریف کو ہم نے نہیں عدالت نے اور حکومت نے بیرون ملک بھجوایا، وزیراعظم اور ان کے وزرا نے اس وقت تصدیق کی کہ نواز شریف واقعی بیمار ہیں لیکن آج کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔