بین الاقوامی وقومی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

احتشام مفتی  منگل 15 ستمبر 2020
فی تولہ سونے کی قیمت 114700روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 98337 روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت 114700روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 98337 روپے ہوگئی

کراچی: بین الاقوامی وقومی  مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1963 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 114700روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 98337 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 9000روپے کم رہی ہے تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1320روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1131روپے 68 پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔