آئندہ 15 دنوں کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 15 ستمبر 2020
پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 30 ستمبر تک برقرار رہیں گی فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 30 ستمبر تک برقرار رہیں گی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کے اضافے یا کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 30 ستمبر تک برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9.50 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی جسے وزیر اعظم نے مسترد کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔