- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
سمندر میں کشتی پر چھاپہ، 82 کروڑ کی منشیات برآمد اور 8 ملزمان گرفتار
کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم نے سمندر میں مشترکہ کارروائی کے دوران کشتی پر چھاپہ مار کر 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 2700 کلو گرام منشیات قبضے میں کرلی۔
میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈی جی پی ایم ایس اے کموڈور جواد قریشی کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس پر مبنی کاؤنٹر نارکوٹکس کا ایک اور کامیاب آپریشن سمندر میں کیا گیا جس کے نتیجے میں سمندر میں 2700 کلو گرام منشیات اور 8 اسمگلرز کو اپنی تحویل میں لے لیاگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ایس اے کے طیارے نے معمول کی گشت کے دوران اپنی سمندری حدود میں ایک مشکوک کشتی کی نشاندہی کی جو کہ ماہی گیروں کی کشتیوں کے درمیان میں چھپی ہوئی تھی جس پر پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز کو فوراً روانہ کیا گیا، مشتبہ کشتی جہاز کو دیکھ کر کھلے سمندر کی طرف بڑھنے لگی، جب اسمگلرز کو یقین ہو گیا کہ وہ پکڑے جائیں گے تو انھوں نے شواہد کو ختم کرنے کے لیے کشتی کو آگ لگا دی اور خود کھلے سمندر میں کود پڑے۔
انہوں نے کہا کہ جہاز نے آگ بجھانے کے لیے پوری کوشش کی لیکن آگ زیادہ پھیلنے کی وجہ سے کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جہاز نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام اسمگلروں کو سمندر سے نکال کر اپنی حراست میں لے لیا علاوہ ازیں تقریبا 2700 کلو گرام منشیات ( چرس) بھی اپنے قبضے میں کرلی جو کہ پانی پر تیر رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی مالیت 820 ملین پاکستانی روپے ہے، پکڑی گئی منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پاکستان کسٹم کے حوالے کیا جا رہا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسمگلنگ کے خلاف یہ تیسرا کامیاب آپریشن ہے، قبل ازیں دو کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔