موٹر وے زیادتی ؛ شہباز شریف نے اپنے بیان پر معذرت کرلی

ویب ڈیسک  منگل 15 ستمبر 2020
امید ہے حکومت سیالکوٹ موٹروے پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی، صدر (ن) لیگ فوٹو: فائل

امید ہے حکومت سیالکوٹ موٹروے پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی، صدر (ن) لیگ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اخٹلاف شہباز شریف نے موٹر وے زیادتی معاملے پر دیئے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ موٹروے واقعے پر انتہائی افسردہ ہوں۔ سب کی طرح میں بھی اس بدقسمت واقعے پر دل گرفتہ ہوں، گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنی بات مناسب طریقے سے نہیں کہہ سکا۔ میری بات سے جو تاثر ابھرا میرا وہ مطلب نہیں تھا۔ امید ہے کہ حکومت سیالکوٹ موٹروے پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ جس سیالکوٹ موٹروے پر یہ ہولناک واقعہ پیش آیا وہ نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) نے بنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔