سارو گنگولی بھی تعصب میں مبتلا، پاکستانی پلیئرز کی تصویرکو دھندلا کردیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 16 ستمبر 2020
خود گنگولی اس میدان پر پاکستان کے ساتھ اپنے دور میں متعدد میچز کھیل چکے ہیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

خود گنگولی اس میدان پر پاکستان کے ساتھ اپنے دور میں متعدد میچز کھیل چکے ہیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

شارجہ:  بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی بھی تعصب میں مبتلا نکلے۔

سارو گنگولی نے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھینچی گئی اپنی ایک تصویر کے بیک گراؤنڈ میں موجود پاکستانی پلیئرز کی تصاویر کو ہی دھندلا کردیا۔

گذشتہ روز گنگولی نے آئی پی ایل اور یو اے ای آفیشلز کے ہمراہ شارجہ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ وہاں پر کھینچی گئی اپنی ایک تصویر انھوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی مگر عقب میں موجود پاکستانی پلیئرز کی ایک تصویر کو دھندلا دیا۔

خود گنگولی اس میدان پر پاکستان کے ساتھ اپنے دور میں متعدد میچز کھیل چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔