جنوبی افریقی ٹیم کے مرکزی اسپانسر کا معاہدے میں توسیع سے انکار

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 16 ستمبر 2020
بورڈکے موجودہ حالات سے مطمئن نہیں اس لیے اپریل2021 میں ختم ہونے والے معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے،کمپنی اعلامیہ۔ فوٹو : فائل

بورڈکے موجودہ حالات سے مطمئن نہیں اس لیے اپریل2021 میں ختم ہونے والے معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے،کمپنی اعلامیہ۔ فوٹو : فائل

جوہانسبرگ: جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ میں بدانتظامی کی وجہ سے اسپانسرز بھی دامن چھڑانے لگے۔

ون ڈے ٹیم کے مرکزی اسپانسر نے معاہدے کی تجدید سے انکار کردیا، کمپنی نے اعلامیے میں کہا کہ وہ بورڈ کے موجودہ حالات سے مطمئن نہیں اس لیے نہ صرف اپریل 2021 میں ختم ہونے والے معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے بلکہ ایج اور اسکول لیول پر تمام اسپانسرشپ بھی ختم کررہے ہیں۔

البتہ ویمنز ٹیم کو 2023  تک اسپانسر کرتے رہیں گے، اس دوران بورڈ پر انتظامی اصلاحات کیلیے دباؤ بھی برقرار رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔