انگلینڈ2015 سے کینگروزکیخلاف نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے کیلیے تیار

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 16 ستمبر 2020
انگلش ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈز پر 2015 سے کینگروز کے خلاف سیریز نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے کی بھی خواہاں ہے۔فوٹو : انٹرنیٹ

انگلش ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈز پر 2015 سے کینگروز کے خلاف سیریز نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے کی بھی خواہاں ہے۔فوٹو : انٹرنیٹ

مانچسٹر:  انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ہی ٹیمیں  ٹرافی پر قبضے کیلیے بے قرار ہیں،انگلش ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈز پر 2015 سے کینگروز کے خلاف سیریز نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے کی بھی خواہاں ہے۔

پلیئنگ الیون میں معین علی اور  مارک ووڈ کی جگہ لینے والے کرن برادرز اب تک کافی متاثر کن ثابت ہوئے ہیں، انھیں تبدیل کیے جانے کا امکان بہت کم ہے۔

دوسری جانب اگرآسٹریلوی الیون میں سر پر چوٹ کھانے والے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ کی واپسی ہوئی تو  مارکس اسٹوئنس کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔

جوئے روٹ کو 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلیے مزید 38 جبکہ ایرون فنچ کو 5 ہزار کے سنگ میل پر پہنچنے کیلیے 29 رنز درکار ہیں، اگر گلین میکسویل 45 رنز بناتے ہیں تو  ان کے 3000 رنز مکمل ہوجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔