- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
وفاقی کابینہ، دہری شہریت والے الیکشن لڑسکیں گے، ارکان 60 روز میں حلف کے پابند
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے اور منتخب ارکان کو60 روز کے اندر حلف اٹھانے کا پابندبنانے اورسینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کے لیے آئینی ترامیم کی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں 18نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا ۔ کابینہ نے اینٹی ملیریا ڈرگ اور حفاظتی لباس کی برآمدات اور ہپیٹائٹس، انفلوئنزا، کینسر وغیرہ جیسے مرض کی ادویات سمیت 250 ادویات کی ریٹیل پرائس کی منظوری دی ۔
وفاقی کابینہ نے مزید 22 پائلٹس کے مشکوک لائسنس منسوخ کرنے کی بھی منظوری دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ان لائسنسوں کی منسوخی کے ساتھ ایسے پائلٹوں اور ان کے ساتھ ملی بھگت کرنیوالے سول ایوی ایشن کے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے کاروائی جاری ہے۔
کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کی ذمہ داریاں عارضی طور پرسیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی کو دینے اور ائیر کموڈور فیصل ایاز صدیقی اور ائیر کموڈور محمد عدنان صدیقی کو پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس بورڈ کامرا میں بطور ممبر کمرشل اور ممبر ٹیکنیکل تعینات کرنے کی منظوری دی ۔
وفاقی کابینہ نے سول سروسز اکیڈمی کو خود مختار ادارہ بنانے کے حوالے سے مجوزہ بل ’’سول سروسز اکیڈمی بل2020ء ‘‘ کی منظوری دی اور ممبر مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی خالی اسامی کو پر کرنے کے لئے عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ۔
کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے02ستمبر2020ء کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی ۔ کابینہ کے ارکان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کیلیے قانون سازی کرنے کا بھی مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔