زیادہ آمدنی، میسی نے رونالڈو کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کردیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 16 ستمبر 2020
2020 میں لیونل میسی کی 98 ملین پاؤنڈ آمدنی متوقع ہے۔ فوٹو : فائل

2020 میں لیونل میسی کی 98 ملین پاؤنڈ آمدنی متوقع ہے۔ فوٹو : فائل

 لندن: ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی دنیا کے دوسرے کھرب پتی فٹبالر بن گئے۔

2020 میں لیونل میسی کی 98 ملین پاؤنڈ آمدنی متوقع ہے، انھوں نے دنیا کے سب سے زیادہ آمدنی والے فٹبالرز کی فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کردیا۔

کیریئر کے دوران ان کی آمدنی بعد ازٹیکس ایک بلین ڈالر سے بڑھ گئی،ان سے پہلے رونالڈو پہلے بلینئر فٹبالر بنے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔