چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 665 کیسز کی تشخیص

ویب ڈیسک  بدھ 16 ستمبر 2020
ملک میں کورونا کیسز کی تشخیص میں نمایاں کمی کے بعد تعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے ہیں(فوٹو، فائل)

ملک میں کورونا کیسز کی تشخیص میں نمایاں کمی کے بعد تعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے ہیں(فوٹو، فائل)

ملک میں کورونا وائرس کے وار  مزید تیز ہونے لگے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی  تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 تک جا پہنچی۔ملک میں فعال کیسز  5 ہزار 936 رہ گئے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 591 ہو گئی۔ دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار 946 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 140 ، بلوچستان میں تعداد 13 ہزار 690 ہو گئی۔

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  15 ہزار 984, آزاد جموں و کشمیر 2441, گلگت میں 3297 ہو گئی،‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 97 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔

ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں،ایم سی او سی کے مطابق اس وقت 995  مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: چین کی کورونا ویکسین نومبر میں عوام کیلیے دستیاب ہوگی

ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں نمایاں کمی کے بعد 15 اپریل سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھول دیے گئے ہیں جب کہ کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی معمول پر آرہی ہیں۔

کورونا وائرس کی عالمی صورت حال

پوری دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار 66 اور اس کے باعث ہونے والی اموات  9 لاکھ 39 ہزار 192 ہوچکی ہیں۔ متاثرین میں سے 2 کرڑو 15لاکھ 44 ہزار 716 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ متاثرین میں امریکا 67 لاکھ 88 ہزار 147 متاثرین کے ساتھ سرفہرست ہے اور  50 لاکھ 20 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ بھارت دوسرے نمبر پر آچکا ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔