پانامہ میں گورنر کی گاڑی سے منشیات کے درجنوں پیکٹ برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 16 ستمبر 2020
ملزمان کی شناخت ہوئی تو ان میں سے ایک گورنر نکلا(فوٹو، ٹوئٹر)

ملزمان کی شناخت ہوئی تو ان میں سے ایک گورنر نکلا(فوٹو، ٹوئٹر)

پاناما سٹی: پانامہ میں گورنر کی گاڑی سے منشیات کے 79 پیکٹ برآمد ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پانامہ کی پولیس نے منشیات کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے پر شبہے میں ایک گاڑی کو روکا۔ جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس کی نشستوں کے نیچے سے منشیات کے 79 پیکٹ برآمد ہوئے۔

بعدازاں ملزمان میں سے ایک کی شناخت ہوئی تو ان میں سے ایک پانامہ کے علاقے گونا یالا کا گورنر ایرک مارٹیلو نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مخبری ملنے پر ٹریفک جام میں پھنسی  گاڑی کی تلاشی لی۔

پانامہ کے صدر نتو کورتزو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پولیس کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سرکاری ملازمین اور عہدے داران کی جانب سے قانونی کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔