بل گیٹس کے والد 94 سال کی عمر میں چل بسے

ویب ڈیسک  بدھ 16 ستمبر 2020
وہ کمزوری اور نقاہت کے باعث چند روز سے بستر پر تھے، فوٹو : فائل

وہ کمزوری اور نقاہت کے باعث چند روز سے بستر پر تھے، فوٹو : فائل

 واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کے والد ولیم ہینری گیٹس دوم 94 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 94 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملنے والے ولیم ہینری گیٹس کمزوری اور نقاہت کا شکار تھے اور کچھ عرصے سے بستر پر تھے تاہم اہل خانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

بل گیٹس نے اپنے بیان میں والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے، انہوں نے بطور شریک چیئرمین ہمارے فلاحی ادارے ’’دی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘‘ کو کامیابی کی منزل پر پہنچایا۔

بل گیٹس کے والد 30 نومبر 1925 کو امریکی ریاست واشنگٹن میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ سابق فوجی تھے اور سیئٹل میں ایک لاء فرم بھی قائم کی تھی اس کے علاوہ وہ اپنے بیٹے بل گیٹس کی معاونت بھی کرتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔