موٹروے زیادتی کیس کے ملزم عابدعلی کا شناختی کارڈ بلاک

ویب ڈیسک  بدھ 16 ستمبر 2020
ملزم عابد کا شناختی کارڈ بیرون ملک فرار ہونے کے شبے کے پیش نظر بلاک کروایا گیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

ملزم عابد کا شناختی کارڈ بیرون ملک فرار ہونے کے شبے کے پیش نظر بلاک کروایا گیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

لاہور: بیرون ملک فرار کے شبے میں موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابدعلی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت کی نشاندہی پر کیس کے مرکزی ملزم عابدعلی کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں،عابد اور شفقت کے ساتھ موبائل فون پر رابطہ کرنے والے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جارہا ہے، جب کہ مرکزی ملزم عابد کے خاندان کے لوگ سی آئی اے پولیس کی حراست میں ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کے بیرون ملک فرار کے شبے کے پیش نظر اس کا شناختی کارڈ بھی بلاک کروا دیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کا زیادتی کا اعتراف

دوسری جانب زیادتی کیس کی تفتیش انچارج انوسٹی گیشن گجر پورہ سے تبدیل کرکے انچارج انوسٹی گیشن پرانی انار کلی کو بھجوا دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی دفعات کی تفتیش انسپکٹر کرسکتا ہے سب انسپکٹر کے پاس اختیار نہیں ہے،  ملزم عابد کی گرفتاری کے لئے دو ڈی ایس پی محمد علی بٹ اور حسنین حیدر مقرر کردے گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: متاثرہ خاتون کا ملزم وقار کی شناخت سے انکار

پولیس کے مطابق خاتون کی قمیض اور شلوار سے دونوں ملزمان شفقت اور عابدعلی کے سیمپل میچ ہوئے ہیں، ملزم شفقت کو گزشتہ روز شناخت پریڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا، ملزم کی شناخت کے لئے خاتون کو جیل جانا پڑے گا، جیل میں سیکیورٹی بیرک میں ملزم کو رکھا گیا ہے، جیل میں تفتیشی آفسیر اور جیل حکام کی موجودگی میں شناخت پریڈ ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔