امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 16 ستمبر 2020
ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں جب کہ بیٹا زخمی ہے، فوٹو : میسولا شیروف

ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں جب کہ بیٹا زخمی ہے، فوٹو : میسولا شیروف

میسولا: امریکی ریاست مونٹانا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست مونٹانا کے شہر میسولا کے سیلی لیک ایئرپورٹ کے نزدیک ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی جس کےباعث ایئرپورٹ کے رن وے کو بند کردیا گیا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا اغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے تین افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ ایک زخمی کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت 67 سالہ چارلس ای وولف اور وائن ڈی کاہون کے نام سے ہوئی ہے جو بالترتیب ایری زونا اور سیلی لیک کے رہائشی تھے جب کہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔