راولپنڈی میں ذہنی معذور بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے بچے کو گھر لے جاکر زیادتی کی تھی، پولیس


ویب ڈیسک September 16, 2020
ملزم نے بچے کو گھر لے جاکر زیادتی کی تھی، پولیس - فوٹو: ایکسپریس

گوجرخان میں 14 سالہ ذہنی معذور بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں 14 سالہ ذہنی معذور بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، متاثرہ بچہ اسپیشل ایجوکیشن اسکول سسٹم میں زیر تعلیم تھا، ملزم نے بچے کو گھر لے جاکر زیادتی کی تھی۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ ملزم غلام مصطفی نے اس کے ذہنی معذور 14 سالہ بچے کو زبردستی گھر لے کر زیادتی کی، بچہ روتا ہوا گھرآیا اور والدین کو اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے حوالے سے آگا ہ کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ پہلے سے درج تھا لیکن ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا جس کو گوجرخان پولیس نے گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا ہے۔

مقبول خبریں