- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
کراچی میں کورونا کے لئے قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹرز بند کرنے کی تیاریاں مکمل
کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا کے لئے قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹرز بند کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق 14 ستمبر 2020 کو چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس کے ایمرجنسی فنڈ سے متعلق ہونے والی حکومت سندھ کی کمیٹی میٹنگ میں کراچی ایکسپو سینٹر اور پی اے ایف فیصل بیس میں قائم فلیڈ آئیسولیشن سینٹر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس کے لئے محکمہ صحت سندھ نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
کمیٹی میں کنوینئر محکمہ صحت کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر سکندر علی میمن اور دیگر دو ممبران میں ضلع جنوب کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ اور محکمہ صحت کے ڈپٹی سیکرٹری ریاض احمد جھکرانی شامل ہیں۔
3 رکنی کمیٹی آئسولیشن سینٹرز میں تمام چیزوں آلات، فرنیچر، ادویات سمیت دیگر اشیاء جو سندھ حکومت کے ایمرجنسی فنڈ سے خریدی اور فراہم کی گئی تھیں ان کی انوینٹری تیار کرے گی، حکومت سندھ کی دیگر صحت کی فراہمی کے لئے تمام اشیاء کا ڈسٹربیوشن پلان تیار کرے گی، اس حوالے سے کمیٹی اپنی کارکردگی کی رپورٹ سیکرٹری صحت کو جمع کرائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔